Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیخلاف قوانین میں ترمیم‘ سخت سزائیں

اسلام آباد: حکومت نے غیر قانونی طریقوں اور ذرائع سے رقوم بیرون ملک بھجوانے (منی لانڈرنگ) سے متعلق قوانین مزید سخت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انسداد منی لانڈرنگ کے لیے 4 قوانین میں ترمیم پر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ایف آئی اے اور کسٹمز کو با اختیار بنایا جائے گا۔ حکومت نے منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ روز انسداد منی لانڈرنگ کے لیے 4 قوانین میں ترمیم پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے دستیاب تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ایکٹ فارن ایکس چینج ریگولیشنز ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ کسٹمز اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔ وزارت قانون کے مطابق ترامیم کے ذریعے سزائیں مزید سخت بنائی جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایس آئی سی پی اور نیب سے بھی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں‘ تجاویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔
 
 

شیئر: