Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد عمر کا خطاب‘ زرداری دور کی تعریف‘ ن لیگ پر تنقید

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاق نے ٹرانسمیشن لائن بچھاتے ہوئے دور دراز کے علاقے نظر انداز کیے۔ جس کی وجہ سے بجلی ہونے کے باوجود بلوچستان کے کئی علاقوں میں بجلی نہیں پہنچ پا رہی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ آج بجلی ہونے کے باوجود کے پی کے اور بلوچستان تک نہیں پہنچائی جا سکتی جبکہ کہا یہ جاتا تھا کہ وہاں کے لوگ بل نہیں دیتے اس لیے لوڈ شیڈنگ ہے۔اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرداری صاحب کے دورمیں اسٹیل ملز کی حالت بہت خراب تھی لیکن چل پھر بھی رہی تھی تاہم مسلم لیگ کی حکومت میں 3 سال تک اسٹیل مل بند رہی۔انہوں نے معیشت کو چاروں شانے چت کردیا تھا ۔

شیئر: