Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ: ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی سماعت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کی تبدیلی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسر کا تبادلہ اثر رسوخ کی بنیاد پر کیا گیا علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دفتر میں ہوئی ملاقات میں احسن جمیل گجر کا رویہ بھی تضحیک آمیز تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی کیس کی سماعت میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ معاملے میں آئی جی کلیم امام کا کردار ربر اسٹیمپ کا تھا۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ آج احسن جمیل گجر معافی مانگ رہا ہے پہلے اس کا لہجہ ہی کچھ اور تھا۔ کیوں نہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ۔
 
 

شیئر: