Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹر منتخب

لاہور... گورنرپنجاب چوہدری سرور کی جانب سے چھوڑ ی گئی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن مکمل ہوگیا۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ڈاکٹر شہزاد وسیم 181ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار خواجہ احمد حسان نے 169 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی تعداد 174 تھی۔ پی ٹی آئی کو 2 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 7 اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار خواجہ احمد حسان کی حمایت کرتے ہوئے ووٹ دیا۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہزاد وسیم کی جیت وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی فتح ہے۔ شہزاد وسیم کی جیت اس تبدیلی کی فتح ہے ۔ تحریک انصاف جس طرح سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوئی ہے، اسی طرح ضمنی انتخابات بھی جیتے گی۔

شیئر: