Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ اسحاق ڈار کو حوالے کرے گا؟

اسلام آباد...وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امر یکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر سمیت وہ سارے لوگ واپس آ ئیںگے جو میرٹ کے خلاف سفارش پر تعینات ہوئے۔ کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم کو اگر شرم ہے تو خود استعفٰی دے دیں۔ وہ زمانے گئے جب فواد حسن کے کہنے پر بیورو کریسی لگائی جاتی تھی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کو جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ عمران خان50 ارب ڈالر کے عوض بھی نواز شریف سے ڈیل نہیں کریں گے اور نہ انہیں ڈھیل دیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صرف ہم ملزمان بر طانیہ کے حوالے نہیں کررہے بلکہ جلد وہاں سے بھی بہت سارے مطلوب پاکستان لا ئے جارہے ہیں۔اسحاق ڈار اس آمد کے پہلے فرد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کے خلاف لگائے جانے والے تمام افسران چاہے وہ بیرون ملک ہوں یا اندرون ملک۔ ان سب کی جگہ نئے اور قابل لوگ لگائے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرعظم کی طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صرف قابل اور باوقار افسران کو لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروس ر یفارمز پر کام جاری رہے گا۔ 

شیئر: