Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالب علم سے متاثر ہوکر امریکی مسلمان ہوگیا

ریاض ... امریکہ میں انگریزی زبان سیکھنے والے سعودی نوجوان نے حسن معاشرت کی مدد سے ایک عیسائی نوجوان کو حلقہ بگوش اسلام کرلیا۔ رفحاءکمشنری کے سلمان الشمری نے سبق ویب سائٹ کو یہ بتاتے ہوئے واضح کیا کہ وہ حدود شمالیہ یونیورسٹی سے بی اے کے بعدامریکہ چلا گیا تھا۔ اس نے امریکی ریاست کنٹکی میں انگریزی زبان بہتربنانے کے کورس کیلئے وہاں کا سفر کیا تھا۔چند روز قبل ایک امریکی نوجوان پڑوسی سے ملاقات ہوئی۔ یاری دوستی ہوگئی۔ اس نے مجھے اپنی زندگی کے کچھ درد ناک قصے سنائے۔ اس نے بتایا کہ اس کے ماں باپ کئی برس سے ایک دوسرے سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔وہ اپنی ماں کے ساتھ رہ رہا تھا۔ ماں نے دوسری شادی کرکے اسے گھر سے بھگادیا۔ وہ باپ کے پاس چلا گیا۔ اس نے بھی اسے گھر سے یہ کہہ کر چلتا کردیا کہ خود کماﺅ اورکھاﺅ۔ الشمری کا کہناہے کہ مجھے 21سالہ امریکی نوجوان پر رحم آیا ۔ میں نے اسے اپنے ساتھ ٹھہرا لیا۔ کھانا پینا، رہنا سہنا سب ساتھ کیا۔ وہ مجھ سے بیحد مانوس ہوگیا۔ امریکی نوجوان ہمیں نماز پڑھتے اور ایک دوسرے سے اچھے انداز سے پیش آتے ہوئے دیکھتا ۔ اس کے ذہن میں اسلام کی گھناﺅنی تصویر تھی۔ ہمارا معاملہ دیکھ کر وہ اسلام سے متاثر ہوا ۔ ہمارے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد آنے لگا۔ بالاخر اس نے کلمہ شہاد ت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔
 

شیئر: