Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس حوالے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز پاکستان کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مقصد خضدار سے 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور زلزلے کی شدت 3.9 جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
 

شیئر: