Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکریاں دینے کی دعویدار حکومت تعلیم سستی کرے‘ زرداری

کراچی:  سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والی حکومت پہلے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت سستی کریں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پشاوریونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پرتشدد نے سفاک تبدیلی کا پردہ چاک کردیا ہے۔ مستقبل کے معماروں پرتشدد افسوسناک ہے جبکہ ایک کروڑنوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سستی تعلیم تودیں۔

شیئر: