نارووال اسپورٹس سٹی میں کرپشن اسکینڈل
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد... ناروال اسپورٹس سٹی میں کروڑوں روپے کرپشن ا سکینڈل سامنے آ گیا۔ ا یف آئی اے نے سابق وزیر داخلہ کے مبینہ فرنٹ مین کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں سابق ڈی جی اختر گنجیرا کی جانب سے ٹھیکے کے بلوں پر خود دستخط کرنے کا انکشاف ہو اہے ۔ ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہو چکے ۔ سابق ڈی ا سپورٹس خود ساختہ اور غیر قانونی پراجیکٹ ڈائریکٹر بنے رہے ۔ ا سپورٹس سٹی پر اجیکٹ میں من پسند لوگوں ٹھیکے دئیے ۔ اسپورٹس سٹی کی کی تعمیر میں میٹریل کے استعمال کے بھی شواہد ملے ہیں ۔ شریک ملزمان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔