Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکاروں کے نام سے انٹرنیٹ وائرس

 حال ہی میں گلوبل کمپیوٹر سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی نے10 ہندوستانی اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں گوگل پر سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ ان اداکاروں میں پہلے نمبر پر اداکارہ الیانا ڈی کروز ہیں، دوسرے نمبر پر پریٹی زنٹا اور تیسرے نمبر پر اداکارہ تبو ،اداکارہ کیرتی سونن چوتھے، اکشے کمار پانچویں، دیپیکا پڈوکون چھٹے اوراداکار رشی کپور ساتویں نمبرپرہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان اداکاروں یا ان کی فلموں کو گوگل پر سرچ کیاجائے توآپ کے کمپیوٹر میں خطرناک وائرس کے حملے کا خطرہ ہوگا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں