Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخابات کی ابتدائی تیاریاں مکمل

لاہور:  ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں 14 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے لیے قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 25 نشستوں پر الیکشن کے لیے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز شائع ہو چکے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان کی 2، 2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ اس دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کو طلب کیا گیاہے۔ فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے ۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا سامان ریٹرننگ آفیسرز کو پہنچا دیا گیا ہے جب کہ پولنگ عملے کی تعیناتی اور ابتدائی تربیت بھی دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خواتین پولنگ اسٹیشنوں پر غیر متعلقہ مردوں کا داخلہ بند ہوگا۔
تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - -آرمی پبلک اسکول حملہ کیس میں تحقیقاتی کمیشن قائم

شیئر: