Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کو کو ئی اور کنٹرول کر رہا ہے ،جاوید ہاشمی

اسلام آباد... سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں اقتدار کا ریموٹ کنٹرول نہیں بلکہ حکومت کو کنٹرول کہیں اور سے کیا جا رہا ہے ۔پی ٹی آئی حکومت میں نہیں بلکہ وہ لوگ حکومت میں آئے ہیں جو پہلے بھی آتے رہے ہیں۔ آج تحریک انصاف میں 80 فیصد وزراءباہر سے آئے ہیں جو کبھی پی ٹی آئی کا حصہ بھی نہیں تھے ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 5 گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے جو روزانہ ایک دوسرے کو گرانے میں لگے رہتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے اختلافات چند ماہ میں واضح جو جائیں گے پھر عمران خان بھی معاملات نہیں سنبھال سکیں گے کیونکہ3 ماہ پہلے عمران خان نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسے لوگ پارٹی میں آ جائیں گے جن کو دیکھا بھی نہیں تھا ۔ افسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کو نوجوانوں کی پارٹی کہا جاتا ہے لیکن نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر پوری نہیں ہو سکی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے لیکن لگتا نہیں ہے کہ پی ٹی آئی ڈیڑھ سال بھی نکال سکے گی۔

شیئر: