Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی کیس: وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر خصوصی عدالت نے 4 میں سے ایک مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ملزمان کے خلاف 4 مقدمات ایرپورٹ تھانے میں درج کیے گئے تھے جن میں سے ایک مقدمے میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے جب کہ اس سے پہلے بھی ایک کیس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ عدالت مذکورہ مقدمے کے 9 مفرور ملزمان کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے ۔

شیئر: