Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنوشری جیسے حالات کا سامنا آئے روز ہوتا ہے ، سپنا پبی

 جب یہ سب ہورہا تھا تواس وقت باقی تمام خواتین کہاں تھیں،بالی وڈ اداکارہ
بالی وڈ اداکارہ سپنا پبی نے اداکارہ تنوشری دتہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جو تنوشری کے ساتھ ہوا، ان حالات کا سامنا مجھے آئے روز کر نا پڑتا ہے۔سپنا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ اس معاملے سے متعلق میری آواز اور رائے ہے جسے میں بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں ۔ میں نے اسے ایڈٹ کرنے کی بہت کوشش کی تا کہ یہ بہت اچھی لکھی جائے اورغیر پارلیمانی نہ ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ میں وہ الفاظ لکھ رہی ہوں جو دل سے محسوس کرتی ہوں ۔ میں تنوشری کی باتوں پر یقین رکھتی ہوں لیکن اہم بات جسے ہم بھول رہے ہیں وہ یہ ہے کہ جب یہ سب ہورہا تھا تواس وقت باقی تمام خواتین کہاں تھیں؟
سپنا نے ایک حادثے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میری آواز کو دبا دیا جاتا ہے ، میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر غلط رخ دیا جاتا ہے۔سپبنا پبی نے لکھا کہ میرے پاس بعض قابل خواتین کےساتھ کام کرنے کا موقع تھا لیکن افسوس کےساتھ میں ان خواتین سے کچھ مواقع پر مایوس ہوئی جو ایسے سانحات کے موقع پر غائب ہوجاتی ہیں اور شاذ و نادر ہی ایسے واقعات سے متعلق آواز اٹھاتی ہیں۔سپنا نے بتایا کہ انہیں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران غیر مہذب لباس پہننے اوررقص کرنے کےلئے مجبور کیا گیا اور انہوں نے یہ بات اپنی اسٹائلسٹ کو بتائی تھی تاہم ان کی ساتھی نے بھی انہیں دھوکہ دے دیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں