ہیلی کاپٹر کیس میں گرفتاری کیوں نہیں ہوئی،ظفر الحق
اسلام آباد... مسلم لیگ(ن)کے چیئرمین سینیٹرراجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری دھاندلی ہے۔ الیکشن کمیشن کو خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتاری کا نوٹس لیا جائے۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں ۔ وزیراعظم عمرا خان کے خلاف ہیلی کاپٹرکیس میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ نندی پور کیس میں بھی کسی کو گرفتارنہیں کیاگیا۔سینیٹر راجہ ظفرالحق نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی اس طرح گرفتاری سے بدنیتی ظاہرہوتی ہے۔ ایک کیس میں بلا کردوسرے میں گرفتارکرنا ناانصافی ہے۔