Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیز عالمی مسابقہ برائے قرآن

مدینہ منورہ ... شاہ عبدالعزیز عالمی مسابقہ برائے قرآن کریم کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہوگئیں۔ صبح و شام 3روز تک ایک لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں او رزائرین نے حفظ قرآن مقابلے کی سرگرمیاں دیکھیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسابقے کی سرپرستی کی۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کل یکم صفر بدھ کو انعام یافتگان میں 1.5ملین ریال سے زیادہ کے انعامات تقسیم کریں گے۔ مقابلے میں 82ممالک کے 116حفاظ شریک ہوئے۔ انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان ایمان افروز روحانی ماحول میں کیا گیا۔ وزیر اسلامی امور آل الشیخ نے قرآن کریم کے عالمی مقابلے کی سرپرستی پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: