Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیورو کریسی کی جرات نہیں کہ ملک سے کھلواڑ کرے‘ فواد چودھری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اپوزیشن 90 ارکان کے دستخط کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرا دے تو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیں گے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے، ان سے پیسہ نکلوا رہے ہیں، جتنا بھی شور شرابا کر لیں، ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کے ہوتے ہوئے بیورو کریسی کی جرات نہیں کہ وہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے۔ حکومت اداروں اور اسمبلیوں سمیت سب کو خوش کرکے چلنے کا سمجھوتا نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی خزانے کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے لیے رہ گئے ہیں۔ ہم نے رواں سال قرضوں کی مد میں 8 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جبکہ رواں برس ملک کو چلانے کے لیے 28 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ گزشتہ حکومت میں اداروں کو تباہ کیا گیا۔ نااہل لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا، پھر ان اداروں کے بل پر حکومت چلائی گئی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ کردیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -ڈالر مزید بڑھے گا‘ قوم مشکل برداشت کرے‘ وفاقی وزیر

شیئر: