Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کی بنیادی وجوہ ختم کی جائیں،ملیحہ لودھی

نیویارک...اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کےلئے عالمی برادری ٹھوس اوربامعنی اقدامات کرے۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندسے کشمیرسمیت تمام تنازعات کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے۔ نئی دہلی ہمیشہ تنازعات کے خاتمے کےلئے بات چیت کے عمل سے کترایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرکشمیرسب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرتاحال عمل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ہند کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہ کوحل کرنا ضروری ہے۔ دیرینہ تنازعات کا حل اورلاقانونیت جیسے عوامل کا خاتمہ کیا جائے۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اپنی سرزمین کودہشت گرد گروپوں سے پاک کیا۔

شیئر: