Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناصر خان درانی نے استعفی کیوں دیا؟

اسلام آباد... پنجاب پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے کہ حکومت نے سابق آئی جی خیبر پختون خوا ناصر خان درانی کو چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن بناتے ہوئے پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ناصر درانی نے آئی جی پنجاب طاہرخان کی تبدیلی اور پولیس میں سیاسی مداخلت کے معاملے پر استعفی دیا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے تبادلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور پولیس میں عدم مداخلت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔

شیئر: