Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آج میرا گھر منصوبے کا اعلان کرینگے

لاہور... وزیر اعظم عمران خان بدھ کو میرا گھر منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق پراجیکٹ بیک وقت پنجاب ،خیبر پختونخوا،سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شروع کیا جائے گا ۔جس میں صوبائی حکومتوں کی رضامندی سے ایک ایک ضلع کا انتخاب کیا جائے گا۔پائلٹ پراجیکٹ کیلئے میرا گھر اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا اور اس حوالے سے رجسٹریشن فارم بھی جاری کیا جائے گا۔
 

شیئر: