Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر کرائمز میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد...ایف آئی اے حکام نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں سائبر کرائمز سے متعلق کیسز میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف کیا ہے۔ سائبر کرائم سے متعلق شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 35 ارب کے جعلی اکاونٹس پکڑے گئے ۔ اکاونٹس کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو جعلی اکاونٹس کے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ 25 ہزار تنخواہ وصول کرنے والے شخص کے اکاونٹ میں 5 کروڑ آئے تو بینک کے ہیڈ کو بھی ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ بینک عملے نے انکشاف کیا کہ اوپر سے ہدایات آنے پر جعلی اکاونٹ کھولے گئے۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ جعلی اکاونٹس کے معاملے میں ملوث بینک کو بند کیا جائے۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کہاکہ جعلی اکاونٹس کے معاملے پر ان کیمرا اجلاس بلایا جائے۔کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کی عدم شرکت پر ناراضی کا اظہار کیا۔

شیئر: