Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع

کراچی:  صوبہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق رینجرز کو خصوصی اختیارات 5 جنوری 2019ء تک تفویض کیے گئے ہیں اور یہ اختیارات 1997ء کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - -  - -انور مجید جیل سے اسپتال منتقل
 

شیئر: