Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائے کے معاہدوں کو فیس سے استثنیٰ؟

مکہ مکرمہ۔۔۔۔وزارت آبادکاری کے ماتحت’’ایجار‘‘پروگرام نے مکانات کے کرائے کے معاہدوں کو ایجار فیس سے استثنیٰ دیدیا۔کرائے پر مکانات دینے اور لینے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس استثنیٰ سے فائدہ اٹھائیں ۔ یہ استثنیٰ 2018کے اختتام تک موثر ہوگا۔ اس کا مقصد فریقین کو نئے اور پہلے سے موجود کرایہ معاہدوں کے اندراج کی ترغیب دینا ہے۔ مذکورہ ادارے نے 12فروری 2018ء سے پہلے کرایہ معاہدہ کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ آن لائن اندراج کرالیں ۔ مذکورہ تاریخ کے بعد کرائے کے جتنے معاہدے ہونگے وہ قانوناً اندراج کے پابندہونگے اور اس حوالے سے جو خلاف ورزی بھی ہوگی اس پر سزا دی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - -  -تعزیت کیلئے سفرجائز نہیں، الفوزان

شیئر: