Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی،اسٹریٹ کرائم میں پولیس اہلکار ملوث؟

کراچی ...کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات سے متعلق رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جرائم کی کئی وارداتوں میں پولیس اہلکار براہ راست ملوث پائے گئے ۔ نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ڈکیتوں میں ایک پولیس اہلکار بھی نکلا،جس نے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کیلئے سرکاری گاڑی کا استعمال کیا۔گزشتہ رات تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کی ۔مقابلے کے دوران گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہونے والے 4 ملزمان پکڑے گئے۔ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان وہاب، شہروز، شاہ رخ اور تیمور میںایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور مسروقہ سرکاری گاڑی بھی برآمد ہوئی۔سرکاری گاڑی تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔

شیئر: