Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ کس کی ہے؟

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کفرکا معاشرہ قائم رہ سکتا ہے بے انصافی کا نہیں۔خفیہ اداروں نے لاپتہ افراد بارے مثبت جواب نہیں دیا۔ منشا بم جیسے لوگ اراضی پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ ؟موجودہ قوانین کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔ بابا رحمتے کا کردار معاشرے میں منصف کا کردار ہے۔ جو اپنی ذہانت اور ایمانداری سے فیصلہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ ججوں کی ہیں۔ججوںکو اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔یومیہ فی جج پر 55 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔مقدمات کو نمٹانے میں تاخیر ایک ناسور بن چکا ہے۔ ملک میں درجہ بندی پر مبنی نظام تعلیم ہے ۔غربت میں جنم لینے والے بچے کو تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کفر کا معاشرہ قائم رہ سکتا لیکن جہاں بے انصافی کا عروج وہاں معاشرے کی بنیادیں کھڑی نہیں رہ سکتیں۔انہوں نے کہا کہ 61 برس تک انصاف کی متلاشی خاتون کو 15 دن میں انصاف دیا ۔جب جج ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو انصاف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ جج جتنی تنخواہ لیتے ہیں اتنا کام بھی کریں لیکن افسوس کہ کئی کئی دن مقدمات کی شنوائی نہیں کی جاتی ۔کیا یہ بے انصافی نہیں ۔ ججوںکو اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا ہو کہ وہ آنے والی نسل کو کیا دے رہے ہیں۔
 
 

شیئر: