Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لٹیروں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا،فواد چوہدری

لاہور... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور جمہوریت کو رولز آف لا سے کوئی خطرہ نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنا کر دکھائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی قابل احترام ہیں۔ بیوروکریسی کے لئے تمام ارکان اسمبلی کی عزت کرنا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی بڑے آدمی پر ہاتھ ڈالا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔ حکومت کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے فائدہ کس نے اٹھایا ۔ منصوبے میں سریا اور سیمنٹ کن فیکٹریوں کا استعمال ہوا ۔ پوری قوم جانتی ہے۔ ایک سوال پرانہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا سیاسی مستقبل مخدوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسروں کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کرنا حکومت کا کام نہیں۔ نیب آزاد ادارہ ہے۔ جو اپنی مرضی سے کام کر رہا ہے۔ اس ادارے میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں۔ 

شیئر: