Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں اسٹریٹ واچ فورس تعینات

  کراچی ..کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس نے 1870 اہلکاروں پر مشتمل ’اسٹریٹ واچ فورس‘ تیار کر لی۔کسی بھی واردات کی اطلاع پر اہلکار برق رفتاری سے کارروائی کریں گے۔ اسٹریٹ واچ فورس کے اہلکاروں کو شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بدنام مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ساوتھ اور سٹی ایریا میں اسٹریٹ کرائم واچ کو 80، ضلع شرقی کو 80،ضلع وسطی، ملیر، ویسٹ اور کورنگی 20،20 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں ۔سٹریٹ واچ فورس میں زیادہ تر نئے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ موٹر سائیکلوں پر 4 اہلکار ٹولیوں کی شکل میں 8،8 گھنٹے ڈیوٹیاں کریں گے۔ ایس ایس پیز کو اپنے علا قوں میں اسٹریٹ واچ فورس کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔
 

شیئر: