Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے پٹواریوں سے متعلق رپورٹ مانگ لی

لاہور:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے پٹواریوں اورپٹوار خانوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عدالت نے پنجاب حکومت اور سینئر رکن بورڈ آف ریونیو سے بھی جواب مانگ لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قبرستانوں کی زمین کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کررہے ہیں اور وہ کس طرح زمین کی منتقلی کر سکتے ہیں؟ چیف جسٹس نے کہا کہ معصوم شہریوں کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے۔ لینڈ ریونیو اتھارٹی کے بجائے پٹواری کس حیثیت سے اراضی منتقلی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت خبردار کیا کہ اگر اگلی سماعت میں کوئی قانونی جواز پیش نہ کیا جا سکا تو پٹواریوں کو فارغ کردیا جائے گا۔ عدالت نے مزید کارروائی ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
 مزید پڑھیں:- - - -لاہورکی دھاڑ

شیئر: