Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق اور بھائی کی عبوری ضمانت منظور

لاہور:  عدالت عالیہ نے سابق وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب میں پیراگون سٹی سے متعلق انکوائری چل رہی ہے اور ان کے موکل نیب کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ تاہم نیب لوگوں کو انکوائری کے لیے بلاتا ہے اور گرفتار کر لیتا ہے۔ خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے ان کے موکلوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس ممکنہ گرفتاری کو روکا جائے ۔
بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 24 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے اپنی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - جوہری دوڑ کا حصہ نہیں‘ ہتھیار ملکی دفاع کے لیے ہیں‘ صدر
 

شیئر: