Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی مرتبہ کسی مداخلت کے بغیر شفاف الیکشن ہوئے ،عمران

اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب ہوئے ۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیرغورآئے۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا۔اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع موجود تھے ۔ وفاقی یا کسی صوبائی حکومت نے کسی سطح پرمداخلت نہیں کی۔ دریں اثناءوزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ارکان اسمبلی اورپارٹی رہنماوں کے ہمراہ ملاقات کی۔ بلوچستان کی امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ موجودہ حکومت بلوچستان میں عوام کامعیار بلند کرنے اور دیگر صوبوں کو مساوی مقام دلوانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔
 

شیئر: