Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کاملکی دفاع میں اہم کردار

کراچی (صلاح الدین حیدر)پاکستان نیوی کو ملکی دفاع کا اہم حصہ تسلیم کیا جاتا ہے ۔نیوی کے افسران اور جوان قوم کی اُمیدوں پر اپنی بھرپور صلاحیتوں کی بنیاد پر پورا اُترنے کی سعی میں مصروف عمل ہیں۔ ان کی کوششیں رائیگاں جانے کی بجائے، دنیا سے داد حاصل کرنے میں پیش پیش ہیں۔اس ملک میںخود ایسے لوگ جو کہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے نیوی کو قوت بڑھانے پر اصرار کرتے رہے تھے ۔ اکثر انہیں دماغی مریض کہہ کے یا تو دھتکار دیا گیا یا پھر انکی بات سنی اَن سنی کر دی گئی۔ 1965اور 1971کی جنگ میں آرمی اور ائیرفورس نے پاکستانی سلامتی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا جس سے انہی پر توجہ مرکوز رہی۔پھر بھی ملک میں ایسے متوالے باقی تھے جو اپنی بات پر اڑے رہے ۔ بالآخرحکمران طبقوں کو خیال آیا کہ سمندری حدود کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی دوسرے دفاعی اعضاءکی، نیوی کے رول کی اہمیت پر زور دینے والے بار بار تاریخ سے مثالیں دیتے رہے کہ دنیا میں انہی ملکوں نے راج کیا ہے جن کی نیوی طاقتور تھیں۔ امریکہ، برطانیہ، انڈونیشیا کی مثالیں ہمارے پاس موجود ہیں۔یاد رہے کہ 1965کی جنگ میں یہ بحریہ ہی تھی جس نے ممبئی کے قریب دوارکا جیسے اہم اڈے پر جہاں سے ہندکے جہازہدایتیں پا کرپاکستانی علاقوںپر بمباری کرتے تھے ۔اُسے جنگ کے دوسرے ہی دن یعنی7ستمبر کو رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے مسمار کردیا اور کراچی اور نزدیک ائیرفورس اور دفاعی تنصیبات بیرونی حملوںسے محفوظ رہے،آج پاکستان نیوی دنیا کی بہترین نیوی میں شمار ہوتی ہے ۔ اس کے پاس جدید اور بہترین دفاعی اور دشمن پر سبقت لینے والے ہتھیار موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے سال دنیا کی بہترین نیوی، امریکہ، برطانیہ سمیت، بہت ساری بحریہ نے اپنے جہازامن 2017کی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستانی سمندروں میں بھیجے، وہ ایک کامیاب مشق تھی اور نیوی کو اس سے بھی اتنا فائدہ ہوا ۔پچھلے دو روز سے پاکستانی بحریہ پاکستانی سمندروں میں بہت بڑی تقریباً 3 مہینے چلنے والی مشقوں میں مصروف ہے تاکہ جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے،ان مشقوں میں پاکستان ائیرفورس، اور پاکستان آرمی بھی بھرپور حصہ لے رہی ہے۔نیوی کے کمانڈر این چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشقوں کامعائنہ کیا، پاکستان کوسٹ گارڈ، پاکستانی میری ٹائم ایجنسی، جو کہ ہماری سمندری سرحدوں کی حفاظت، قزاقوں سے بچا کر رکھنے میںاور مضرِ صحت دواﺅں جنہیںعرف عام میں ڈرگ کہا جاتا ہے۔ اس کے خلاف روک تھام میں مصروف ہیں ۔ یاد رہے کہ دنیا کی 93فیصد تجارت سمندروں کے ذریعے ہوتی ہے، پاکستان نیوی کا کردار امن و جنگ دونوں ہی زمانوں میں بہت اہم ہے۔ نیوی اس سے پوری طرح آگاہ ہے۔

شیئر: