Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حد سے زیادہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر جرمانوں کا نیا چارٹ جاری کر دیاگیا

مکہ مکرمہ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے شاہراہوں پر مقررہ رفتار سے تیز ڈرائیونگ پر کم از کم  اور زیادہ سے زیادہ جرمانے کا چارٹ جاری کر دیا۔محکمہ نے واضح کیا کہ 120کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر کم از کم جرمانہ 150ریال سے 500ریال تک ہوگا جبکہ انتہائی جرمانہ 300تا 2000ریال ہو گا۔ مقررہ رفتار سے جتنا زیادہ سرعت سے گاڑی چلائی جائے گی جرمانہ بھی اسی تناسب سے ہوگا۔ محکمے نے توجہ دلائی کہ 120کلو میٹر سے زیادہ رفتار کی کم از کم حد 10کلو میٹر سے 20کلومیٹر اور انتہائی حد 50کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مخصوص شاہراہوں پر 140کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار عبور کرنے کی کم از کم حد 5کلو میٹر تا 10کلو میٹر ہے۔ ا س پر کم از کم جرمانہ 300اور زیادہ سے  زیادہ 1500ریال ہے جبکہ 140کلومیٹر سے 30کلومیٹر زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر کم از کم جرمانہ 1500اور انتہائی جرمانہ 2000ریال ہو گا۔ 

شیئر: