Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میشاشفیع نے جواب جمع کرادیا

پاکستانی گلوکارہ اورماڈل میشا شفیع نے گلوکارو اداکار علی ظفر کی جانب سے اپنے خلاف ہتکِ عزّت کے مقدّمے میں جواب جمع کروادیا۔ میشا شفیع نے اپنے جواب میں علی ظفر کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔گلوکارہ کے وکیل نے جواب میں کہا کہ میشا شفیع کے الزامات حقیقت پر مبنی تھے ،اس لئے یہ میشا شفیع کا حق تھا کہ وہ علی ظفر کے خلاف شکایت جمع کرائیں۔ ہم میشا شفیع کے الزامات کو ثبوت کے ساتھ ثابت کریں گے۔وکیل کا مزید کہنا ہے کہ میشا کے جواب کے ساتھ کئی ایسی خواتین کے بیانات بھی منسلک ہیں جنہوں نے علی ظفر کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے الزامات عائد کئے ہیں۔واضح ہوکہ کئی ماہ قبل میشا شفیع نے علی ظفر پر گلوکاری کے دوران ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔
 
 

شیئر: