Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹھارویں ترمیم وفاق کا قتل ہے ، فیصل واڈا

کراچی...وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈانے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم وفاق کا قتل ہے ۔اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں یہ انسان نے بنائی ہے۔اٹھارویں ترمیم کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ہائیڈرینٹس توڑنا شروع کئے تو پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا۔ اب ہم پانی چوروں کونہیں چھوڑیں گے۔میئر کراچی اورایم ڈی واٹربورڈخودپانی کے سب سے بڑے چور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم خود پانی کے جعلی ہائیڈرینٹس گرائیں گے۔ کوئی ساتھ دے یانہ دے،ہمیں اپناکام کرناہے۔ اپنے حلقہ انتخاب این اے 249 بلدیہ ٹاو¿ن رشید آباد کے دورے کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے پیچھے لگا ہواہوں۔لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ پانی دو۔ایم این اے کا کام تو قانون سازی کرناہے۔پانی دینا صوبے کا کام ہے ۔انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پربات کروں تو یہ چھت سے لگ جاتے تھے۔پہلے یہ ملک کھاتے تھے اب صوبہ کھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اتحادی ہے پر کوئی چوری کریگا تو میں بولونگا۔مئیر کراچی نے جس پلاٹ کی چوری کی ہے اسکے سارے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے اندر خالد مقبول صدیقی شریف ایماندار آدمی ہیں۔ایم کیو ایم سے الائنس کا مطلب یہ نہیں کہ چوری ہٹ دھرمی بدمعاشی برداشت کی جائے گی۔.چوری کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

شیئر: