Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں امن امکانات معدوم ہوچکے،ملیحہ

 نیو یارک...اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات پہلے سے زیادہ معدوم ہوچکے ۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ سے متعلق مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد تاخیر کا شکار ہے۔ غزہ میں مارچ سے اب تک 200 سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ، دو ریاستی حل کی کوششیں معدوم ہورہی ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی غیرقانونی توسیع بلا روک ٹوک جاری ہے۔عالمی برادری کو 1967 کے بارڈر اور القدس کی بطور فلسطینی دارالحکومت کی بنیاد پر دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔فلسطینیوں کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کو امریکی امداد روکے جانے پر ملیحہ نے کہا کہ انسانی ضروریات کو سیاسی تنازعات اورتنگ نظری کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔امریکی فیصلے سے یو این آر ڈبلیو اے کی امن کوششوں کو خطرہ لاحق ہوا۔ملیحہ لودھی نے اعلان کیا کہ پاکستان یو این آر ڈبلیو اے کو اضافی امداد فراہم کر رہا ہے۔ شام اوریمن کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے کئی حصوں میں جاری تشدد اور عدم استحکام کا سفارتی حل نکالنے کی فوری ضرورت ہے۔

شیئر: