Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی الیکشن،کراچی اور پشاور میں پولنگ

کراچی ... ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتوار کوکراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی ایک، ایک نشست اور پشاور میں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کیلئے پولنگ جاری ہے۔صدر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کئے ۔صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے247 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ صدرمنتخب ہونے کے بعد نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کے آفتاب صدیقی، پیپلز پارٹی کے قیصر نظامانی، پی ایس پی کے ارشد وہرا اور ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار در میان مقابلہ ہے۔ عمران اسماعیل نے گورنر سندھ مقرر ہونے کے بعد پی ا یس111 کراچی جنوبی کی نشست کو چھوڑ دیا تھا۔ تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، پی ایس پی کے یاسرالدین، ایم کیو ایم پاکستان کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اور آزاد امیدوار جبران ناصر میدان میں ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے71 سے تحریک انصاف کے شاہ فرمان رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم گورنر بننے پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔پی ٹی آئی کے ذوالفقار خان اور اے این پی کے صلاح الدین کے علاوہ 3 آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

شیئر: