Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا احتجاج

لاہور... مسلم لیگ (ن) نے اپنے 6 اراکین کے داخلے پر پابندی کے خلاف پیر کو بھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے اسمبلی کی سیڑھیوں پر شدید احتجاج کیا۔ا سپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ واضح رہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں بدنظمی کے بعد اسپیکر نے (ن) لیگ کے 6اراکین کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ حمزہ شہباز کی قیادت میں اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اوراجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ ا سپیکر پرویز الٰہی کی طرف سے جانبداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ انکا پہلے لیڈر نوازشریف تھا پھر مشرف بھی رہا اور اب عمران خان انکے لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے6 اراکین کو پولیس اسمبلی کے اندر بھی نہیں آنے دے رہی ۔ قوانین کے مطابق معطل اراکین صرف ایوان میں نہیں جا سکتے۔ اسپیکر کی رولنگ سے پہلے کمیٹی انکوائری ہوتی ہے مگر ہمارے اراکین کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی گئی ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ا سپیکر کی جانبداری منظور نہیں ۔جب تک حکومت کے ساتھ اپوزیشن کے اراکین تحقیقاتی کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔احتجاج جاری رہے گا۔

شیئر: