Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ رہنماؤں پر 21 مقدمات میں فرد جرم عائد

کراچی:  اشتعال انگیز تقریر کے کئی مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں سے 21 میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، خواجہ اظہار، رؤف صدیقی، قمر منصور اور ریحان ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ عامر خان کی ضمانت میں توثیق کردی گئی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ جولائی 2015ء میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے، کیا آپ اس جرم کو قبول کرتے ہیں؟ جس پر فاروق ستار اور مئیر کراچی سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
وکیل صفائی کا اس دوران کہنا تھا کہ ایف آئی آر،گواہوں کے بیانات اور عدالتی ریکارڈ میں الگ الگ موقف ہے ۔ عدالت کا آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ ائندہ سماعت پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
 

شیئر: