Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں بارش اور ژالہ باری

ثناء بشیر۔ الاحساء
 
منطقہ شرقیہ کے متعدد علاقے آجکل شدید بارش کی زد میں ہیں۔ الخبر، دمام ہائی وے پر درجہ حرارت میں کمی کے باعث بارش کے دوران شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں نے پلوں کے نیچے پناہ لینے میں عافیت جانی۔ اس دوران بارش بھی خوب برستی رہی جبکہ دمام اور الخبر میں ہونے والی طوفانی بارش سے نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا۔ بارش کا پانی جہاں نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا وہیں پر شہر میں موجود شاہراہوں اور مارکیٹ کے گرد بھی پانی جمع ہوجانے سے مسائل پیدا ہوگئے۔
  • مشرقی ریجن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 بعدازاں میونسپلٹی کے عملے نے پانی کی نکاس کا اہتمام کیا۔ موسم کی تبدیلی کو ملکی و غیر ملکی افراد نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ موسم کی تبدیلی کو انجوائے کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔ پاکبانوں کی جانب سے موسم کی تبدیلی میں جہاں خصوصی پکوان بنائے جا رہے ہیں ،وہیں ابھی سے موسم سرما کے لئے گرم کپڑوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سردی سے بچاؤ کے لئے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ 
 

شیئر: