Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک اور سہولت؟

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر عوام ، بیرون ملک پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے سرکاری اداروں کی خط و کتابت کا کلرتھیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عمومی خط و کتابت کے لئے سبز رنگ ، فوری نوعیت اور کام کی مقررہ مدت کا نصف وقت گزرنے پرپیلے کاغذ جبکہ وارننگ اور مقررہ وقت کا90فیصد وقت مکمل ہونے پر سرخ رنگ کے کاغذ پر خط و کتابت ہو گی۔ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سبز کاغذ عمومی نوعیت کی خط و کتابت کو ظاہر کرے گا۔ پیلا کاغذ کام کی مقررہ معیاد کا 50فیصد وقت گزرنے کی یاد دہانی کرائے گا اور فوری نوعیت کی خط و کتابت کو بھی ظاہر کرے گا سرخ کاغذ پر خط و کتابت بطور وارننگ کی جائے گی۔ سرخ کاغذ کا خط کام کے لئے مقررہ90فیصدوقت گزرنے پر لکھا جائے گا۔ کلر تھیم خط و کتابت منصوبہ عوام ،اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے بنایا گیا ہے۔ وزارتوں اور محکموں میں رنگین کا غذکے استعمال کے حوالے سے وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی تیار کردہ حکمت عملی کے بارے میں متعلقہ اداروں کو تینوں رنگوں میں خط و کتابت کرنے کے لئے تحریری طورپر آگاہ کر دیا گیا ۔
 

شیئر: