Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں فائرنگ ،2 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ ... آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ)کے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے2اہلکار جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔آئی جی ایف سی حملے میں محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق میجر جنرل سعید احمد کے قافلے پر ضلع واشک کے علاقے ناگ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ خضدار جارہے تھے۔ حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آئی جی ایف سی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

شیئر: