Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان2022 میں پہلا خلائی مشن بھیجے گا

اسلام آباد...وفاقی وزیر برائے اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائےگا ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائےگا اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا یہ چاند پر جانے والا پہلا خلائی مشن ہو گا۔وزیر اطلاعات نے اس کام کو پاکستان کے خلائی پروگرام کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیکنالوجی اور اسپیس پروگرام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
 

شیئر: