Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم ہاوس میں شکایات سیل قائم

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے قوم کی براہ راست شکایات سننے کے لئے وزیر اعظم ہاوس میں کمپلینٹ سیل قائم کر دیا۔ اس کا افتتاح اتوار کو وزیر اعظم خود کریں گے کمپلینٹ سیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،کرپشن ،قبضہ مافیا سمیت بیوروکریسی اور دیگر عوامی مسائل پر کام کیا جا ئے گا۔ عمران خان نے عوامی انداز اختیار کرتے ہوئے عوام کی براہ راست شکایات سننے کے لئے وزیر اعظم ہاﺅس میں کمپلینٹ سیل قا ئم کیا ہے۔کمپلینٹ سیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،کرپشن ،قبضہ مافیا سمیت بیوروکریسی اور دیگر عوامی مسائل پر کام کیا جا ئے گا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا سخت موقف ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی غفلت نہیں برتی جائے گی۔

شیئر: