سیاحت کا فروغ: نائب گورنر جازان نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا
ان منصوبوں سے شہری منظر نامے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ( فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن کے نائب گورنر شہزادہ ناصر بن محمد بن عبداللہ بن جلاوی نے جمعے کو العارضہ کمشنری میں جاری ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے منصوبے کے مقام پر جاری کام کی پیش رفت اورعملدرآمد کے مراحل کا جائزہ لیا۔
جازان ریجن کے نائب گورنر کو ترقیاتی منصوبے کی تفصیلات، تکمیل کی شرح اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس منصوبے کا مقصد علاقے کے قدرتی اور سیاحتی اثاثوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاحت کے فروغ کے لیے جامع تفریحی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں نائب گورنر شہزاد ناصر بن محمد بن عبداللہ بن جلاوی نے العارضہ کمشنری میں گرم چشمے کا دورہ کیا۔ اس مقام کا جائزہ اور اس کی قدرتی خصو صیات معائنہ کیا۔

دورے کے دوران گرم چشمے کی موجودہ صورتحال، اس کی ترقی اور بحالی کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس سے شہری منظر نامے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے العارضہ کمشنری میں معیار زندگی بڑھانے اور سیاحت کی ترقی کے لیے اس مقام کی قدرتی خصوصیات سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
