Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فہد ہمیشہ ساتھی فنکار کی رہنمائی کرتے ہیں، ماورا حسین

 ماڈل واداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ ہے کہ لالی وڈ اداکار فہد مصطفی بہترین کوا سٹار ہیں وہ ہمیشہ اپنے ساتھی فنکار کی رہنمائی کرتے ہیں۔بالی وڈکی فلم سے اپنے فلمی کریئر کے آغاز کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے، اتحاد ویگانگت سے پاکستان کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایک انٹرویو میں ماڈل واداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ پہلی بار پاکستانی فلم” جوانی پھر نہیں آنی 2“ میں کام کے دوران فہد مصطفی نے جس طرح میرا ساتھ دیا ،اس سے میرا حوصلہ مزید بڑھا ۔وہ بہترین کوا سٹار ہیں جو اپنے ساتھی فنکار کی ہمیشہ رہنمائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے ہندوستانی فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا۔ یہ تجربہ بھی بہت اچھا رہا۔اب پاکستانی فلم میں بھی ڈراموں کے بعد شائقین کو متاثر کرونگی۔ انہوں نے کہا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری آنیوالی نئی ٹی وی سیریل آنگن ناظرین کو ششدر کردے گی۔سیریل میں تحریک پاکستان کا دور یاد آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی سے دور نہیں ہوئی۔ وقت کی کمی اور اچھے کردار کی تلاش نے فی الحال ٹی وی سے دور کردیا تھا۔
 

شیئر: