Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہند ر سنگھ دھونی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر

ممبئی:ہندوستانی سلیکشن کمیٹی نے پہلی مرتبہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہند ر سنگھ دھونی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر کردیا ہے اور ہند کے سب سے کامیاب سابق کپتان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 37سالہ مہندر سنگھ دھونی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بننے اور بیٹسمین کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر کے طور پر اہم ترین کھلاڑی کی حیثیت اختیار کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اس صورتحال کا شکار ہوئے ہیں۔دھونی نے ہند کی جانب سے دسمبر2006ءمیں ٹی ٹوئنٹی کیریئر شروع کرنے کے بعد سے ابتک کھیلے جانے والے104میں93میچوں میں شرکت کی اور صرف فٹنس مسائل یا اپنی مرضی سے بقیہ میچ نہیں کھیلے۔ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھی ہر سیزن میں اہم ترین کھلاڑی کی حیثیت سے حصہ لیا لیکن اب محسوس ہو رہا ہے کہ سلیکٹرز ان پر اعتماد نہیں کر رہے ۔چیف سلیکٹر ایم ایس پرساد کا کہنا تھا کہ یہ دھونی کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا اختتام نہیں لیکن ہمیں اب نوجوان وکٹ کیپرز کی تلاش ہے تاکہ انہیں مستقبل کیلئے تیار کیا جاسکے ۔ اسی تناظر میں ان سیریز کے6میچوں کے لئے رشبھ پنت اور دنیش کارتھک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپتان ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے تاہم دورہ آسٹریلیا کیلئے اس فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے ۔ان کی جگہ روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: