Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں گورنر راج نہیں لگ رہا،عارف علوی

اسلام آباد...صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہیں کئے جارہے۔3 روزہ دورہ ترکی پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ترکی پاکستان کا اہم دوست ملک ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کی دعوت پر ترکی جارہا ہوں۔اس طرح کے دوروں سے پاک ترک تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔انہوںنے کہا کہ کئی سازشوں کے باوجود ترکی میں جمہوریت چل رہی ہے۔ ترکی نے کشمیر سمیت ہر معاملے پرپاکستان کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے، مشکل وقت میں مدد کی۔سعودی عرب کےساتھ بڑی سرمایہ کاری کی بات ہوئی ہے۔صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ پچھلے ادوار میں جو معاشی بحران آیا۔ اس میں کم از کم اب سانس لینے کے قابل ہوئے ہیں۔ملک کومالی بحران سے نکالنے میں کچھ وقت لگے گا۔وزیر اعظم عمران خان جلد چین جائیں گے۔ پاک ،چین سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں صداقت نہیں۔سندھ کی ترقی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔ صوبے میں زرداری صاحب سے مل کر بہتری لانا چاہتے ہیں۔

شیئر: