Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں عدالتی فیصلے ویب سائٹ پر

لاہور... پنجاب کے 36 اضلاع کی عدالتوں کے فیصلے پیر سے اب ویب سائٹ پر جاری ہوں گے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد انوارالحق نے سائلین اور وکلاءکی بڑی مشکل آسان کر دی ۔ سائلین اور وکلاءکو ماتحت عدلیہ میں نقول کے حصول کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس مسئلہ کا حل نکالنے کا حکم دیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوارالحق نے انتظامی سطح پر یہ حکم جاری کیا کہ ماتحت عدلیہ کا کوئی بھی جج فیصلہ تحریر کئے بغیر نہیں سنائے گا ۔ فیصلہ سنانے کے بعدجج اس فیصلہ کو پانچ منٹ میں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا پابند ہو گا ۔ سائلین اور وکلاءگھر بیٹھتے ہی عدالتی حکم کو دیکھ سکیں گے ۔ چیف جسٹس کے اس حکم پر عملدرآمد 29 اکتوبر سے شروع ہو گا ۔ 

شیئر: