Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے کام شروع کردیا،شاہ محمود

ملتان...وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتساب کے ادارے کسی حکومت کے تابع نہیں۔ یہ زرداری بھی جانتے ہیںصوبہ جنوبی پنجاب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی کمیٹیاں مشاورت کر رہی ہیں۔سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگایا جا رہا ہے۔ ملتان میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اے پی سی بامقصد ہونی چاہیے لیکن یہ تو اپنے بچاو کا کوئی پروگرام لگتا ہے۔ اسکے علاوہ پاکستان کے مسائل کوئی 60 دن میں تو پیدا نہیں ہوئے۔ پوری عوام جا نتی ہے کہ اس ملک کے مسائل کیا ہیںاور انکے ذمہ دار کون ہیں۔جنوبی پنجاب سے متعلق سوال پر شاہ محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب ایک ضرورت ہے۔ اس سے انکار نہیں کیاجاسکتا تاہم صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے دو تہائی اکثریت کیلئے اپوزیشن کا ساتھ چاہیے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ۔وزیر اعلی پنجاب بھی اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ جب تمام پارٹیاں آئینی ترمیم پر قائل ہو جائیں گی تو پھر صوبہ جنوبی پنجاب کو بھی ایک حقیقی شکل مل جائے گی۔ 
 

شیئر: