Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے النزھہ محلے میں فحص دوری اسٹیشن بند کرنیکا حکم

جدہ ۔۔۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ کے النزھہ محلے میں "فحص دوری" اسٹیشن بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے جنوب میں واقعہ ہے۔ مذکورہ مقام پر موجود تمام ورکشاپ بند کرنے کی انتہائی مہلت ختم ہوجانے پر بندش کا حکم جاری کیاگیا۔ فحص دوری اسٹیشن نئی جگہ منتقل ہوگااور موجود علاقے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور اسے جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ جانیوالوں کیلئے شایان شان طریقے سے آباد کیا جائے گا۔ 

شیئر: